امریکی جریدے نے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کر دی

امریکی جریدے نے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کر دی
دنیا کے ارب پتی افراد میں کون کون شامل؟ مشہور امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کردی، 36ویں سالانہ رینکنگ سے 87 افراد باہر ہوگئے، ایلون مسک، جیف بیزوز اور بل گیٹس دنیا کے سب سے امیر ترین افراد ہیں. امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے باعث عالمی مارکیٹوں میں سست روی سے دنیا کے ارب پتی افراد کو بری طرح متاثر کر دیا مگر گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال امیر ترین افراد کی فہرست میں 87 افراد اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ امریکی جریدے کے مطابق اسپیس ایکس کمپنی کے مالک ایلون مسک 219 ارب ڈالرز کے مجموعی اثاثوں کے مطابق دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں سرفہرست پر ہیں ۔ البتہ ایمازون کے جیف بیزوس 171 ارب ڈالرز مالیت کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا چوتھا نمبر رہا ۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی تاجر مکیش امبانی دنیا کے دس ویں امیر ترین شخص ہیں جبکہ بھارت سے ہی بزنس ٹائیکون گوتم ایڈانی اور ان کا خاندان دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں گیارویں نمبر پر ہیں۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق دو ہزار 668 ارب پتی افراد پر مشتمل اس فہرست میں رواں سال 236 نئے افراد شامل ہوئے ہیں جبکہ 1 ہزار ارب پتی افراد اب گزشتہ سال کے مقابلے اور زیادہ امیر ہوگئے ہیں۔سب سے زیادہ ارب پتی افراد کا تعلق اب بھی امریکا سے ہے، امریکا کے 735 ارب پتی افراد کی مجموعی دولت 4.7 کھرب ڈالرز ہے جبکہ چین 607 ارب پتی افراد کی بدولت فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے. حیران کن طور پر روس اور چین میں ارب پتی افراد کی تعداد میں بڑی کمی دیکھی گئی۔ روس میں یوکرین پر حملے کے بعد گزشتہ سال کے مقابلے میں ارب پتی افراد میں 34 افراد کی کمی ہوگئی ہے جبکہ چین میں ٹیک کمپنیوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کی وجہ سے 87 افراد اس فہرست سے نکل گئے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔