دہلی میں خطرناک ریت کےطوفان سےتباہی،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

دہلی میں خطرناک ریت کےطوفان سےتباہی،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل
کیپشن: دہلی میں خطرناک ریت کےطوفان سےتباہی،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

ویب ڈیسک: دہلی میں خطرناک ریت کے طوفان نے ہر طرف تباہی مچا دی جس سے شہری خوفزدہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تیز ہواؤں اور تیز بارش کے ساتھ ایک طاقتور مٹی کے طوفان نے جمعہ کے روز دہلی کے کئی حصوں کو نشانہ بنایا، جس سے کئی علاقوں میں ٹریفک روانی متاثر ہوئی جبکہ درجنوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق رہائشیوں نے سوشل میڈیا پر طوفان کی جوق در جوق ڈرامائی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں کیونکہ ان کے گھروں کے آس پاس کے علاقوں میں ہر طرف دھول چھائی ہوئی تھی۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ہوا اتنی تیز تھی کہ مجھے محسوس ہوا کہ عمارت لرز رہی ہے۔ میرے فلیٹ کی لائٹس پینڈولم کی طرح جھوم رہی تھیں جو مجھے 20 منٹ تک ایک زلزلے کی طرح محسوس ہو رہا تھا۔

بھارتی میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) کے مطابق تیز ہوائیں دہلی سے ٹکرائیں، ائیرپورٹ پر 74 کلومیٹر فی گھنٹہ، پرگتی میدان میں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ اور لودھی روڈ پر 69 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ ہوا کی رفتار پورے شہر میں مختلف تھی، نجف گڑھ میں 37 کلومیٹر فی گھنٹہ سے صفدرجنگ میں 56 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔

آئی ایم ڈی نے ہفتے کے روز بھی دہلی میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

Watch Live Public News