پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دیدی

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20  اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 216 رنز بنائے تھے، جیت کیلئے پشاور زلمی کو 217 رنز درکار تھے مگر پوری ٹیم 136 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،   کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ 88 رنز پر گری، اوپنر فن ایلن 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان سعود شکیل 59 ، حسن نواز 41 رنز بنا کر پویلئن لوٹ گئے، ریلی روسو 10 گیندوں پر 21 اور کوسل مینڈس 14 گیندوں پر 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

217 رنز کا ہدف پورا کرنے کے لئے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم سمیت 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ انجری سے صحت یاب ہونے والے بلے باز صائم ایوب نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری بنائی، حسین طلعت 35، مچل اوون 31 رنز بنا پائے، محمد حارث نے 13 رنز بنائے۔ 

پشاور زلمی کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز سے پہلے ہی آؤٹ ہوگئی،   کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بالرز نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 15.1 اوورز میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم کو پوئلین واپس بھیج دیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنا پہلا میچ 80 رنز سے جیت لیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو باآسانی 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔

Watch Live Public News