سولر پینلز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

سولر پینلز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

ویب ڈیسک: بجلی کی قیمت میں اضافے کے باعث بھاری بلوں سے تنگ شہر سولر سسٹم خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں، خریداروں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ سولر پینلز کی قیمتیں مزید کم ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق موسم گرما کی آمد سے قبل بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیدنگ نے شہریوں کو جینا محال کردیا ہے، بجلی لوڈشیدنگ اور بھاری بلوں سے تنگ شہروں سولر سسٹم خریدتے دکھائی دیتے ہیں، صارفین کے لئے سولرسسٹم کی قیمتیں مزید کم ہوگئی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت کی نئی پالیسی کے بعد سولر کی قیمتوں میں بتدریج کمی ہونے لگی، حکومت کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کے  سبب حیدرٓآباد میں بھی سولر کی قیمتوں میں نمایاں کمی آنا شروع ہو گئی۔

سولرریٹیلرز کا کہنا ہے اے درجے 585 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت 22 ہزار سے کم ہوکر 16500 تک پہنچ گئی ہے. قیمتوں میں مزید کمی بھی ہوسکتی ہے۔

شہری بھی سولرکی قیمتوں میں کمی کا بھرپور فائدہ اٹھانے لگے، گرمیوں میں حیسکو کیجانب سے بدترین بجلی بندش کی صورت شہری متبادل بجلی کا بندوبست کرنےکیلئے کوشاں ہیں۔

Watch Live Public News