’ہیٹ ویو‘ سے بچنے کے طریقے

’ہیٹ ویو‘ سے بچنے کے طریقے

ویب ڈیسک:کل سے گرمی کی لہر میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے، موسم کا حال بتانے والوں نے عوام خبردار کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے جبکہ ’ ہیٹ ویو ‘ کی  پیشنگوئی بھی کی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق 14 اپریل سے ملک کے بیشترعلاقے گرمی کی لہرکے زیر اثر رہیں گے، سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر پیدا ہونے کا امکان ہے، اس کے ساتھ ساتھ ہیٹ ویو سے محفوظ رہنے کی ہدایات بھی کیں ہیں۔

ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر

 دن میں جب درجہ حرارت زیادہ ہو تو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے کے دوران گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

بیرونی سرگرمیوں کو صبح سویرے اور پھر اس کے بعد میں سورج ڈھلنے پر شام تک محدود رکھیں۔

 خود کو ہائیڈریٹڈ رکھیں یہاں تک کہ اگر پیاس محسوس نہیں بھی ہوتی ہے تو بھی مناسب مقدار میں پانی پئیں اور فریش جوس کا استعمال کریں۔

اگر دن کے گرم حصّے میں باہر کا کام ناگزیر ہو تو خود کو پُرسکون کرنے کے لیے کاموں کے درمیان آرام کرنے کی کوشش کریں۔

 سورج کی خطرناک شُعاعوں سے محفوظ رہنے اور خود کو پُرسکون رکھنے کے لیے ڈھیلا ڈھالا، ہلکا پھلکا اور ہلکے رنگ کا لباس پہنیں۔

جلد کو دھوپ سے ہونے والے نقصان سے بچانے کے لیے سن اسکرین لگائیں کیونکہ اگر جلد کو نقصان پہنچے تو اس سےجسم کے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔

 سورج کی روشنی میں جاتے ہوئے چھتری، ٹوپی اور سن گلاسز کا استعمال کریں، آہستہ آہستہ اپنے جسم کو گرمی سے ہم آہنگ کریں۔

ہیٹ ویو  میں یہ کام مت کریں

دھوپ کے اوقات میں باہر ورزش نہ کریں،  کسی کو بھی بند جگہ جیسے کھڑی کاریں میں مت چھوڑیں،  کیفین والے مشروبات نہ پئیں کیونکہ وہ جسم میں پانی کی کمی کو بڑھاتے ہیں۔

Watch Live Public News