ویب ڈیسک: پی ٹی وی لاہور کی معتبر شخصیت، ہمیشہ مسکرا کر لاہوری انداز و لہجے میں ہر ایک کا خیرمقدم کرنے والے سابق سینئر نیوز پروڈیوسرخواجہ شاہد محمود صاحب انتقال کرگئے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پی ٹی وی کے سینئر نیوز پروڈیوسر خواجہ شاہد محمود کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، وزیراعلی مریم نوازشریف نےسوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خواجہ شاہد محمود کی صحافتی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
مرحوم کا نمازجنازہ کل بروز اتوار ان کی رئشگاہ مکان نمبر 18، گلی نمبر 48 محلہ رحمانبازرا نزاجمل دواخانہ ریلوے روڈ گوالمنڈی لاہور میں ادا کی جائے گی۔
