پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کے والد انتقال کرگئے

پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کے والد انتقال کرگئے
کیپشن: پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کے والد انتقال کرگئے

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کے والد غلام مرتضیٰ شاہ انتقال کر گئے۔

مرحوم کچھ عرصے سے علیل تھے اور 87 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ وہ اپنے پسماندگان میں چار بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑ گئے ہیں۔

غلام مرتضیٰ شاہ کا جسدِ خاکی لاہور سے چنیوٹ منتقل کیا جائے گا، جہاں نمازِ مغرب کے بعد امام بارگاہ جاگیر علی اکبر میں ان کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔

پیپلز پارٹی کی قیادت سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے سید حسن مرتضیٰ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

Watch Live Public News