ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات گزشتہ 24 گھنٹے جاری رہے اور آج صبح اختتام کو پہنچے۔
اسلام آباد میں بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران اور امریکا نے وزیراعظم شہباز شریف کی فوری جنگ بندی کی اپیل پر مثبت ردعمل دیا۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے تھے جبکہ ایرانی وفد کی سربراہی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے تھے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ متعدد ادوار پر مشتمل سنجیدہ مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کیا، اور دونوں فریقین نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
اسحاق ڈار نے زور دیا کہ تمام فریقین جنگ بندی کے اپنے عزم پر قائم رہیں، اور پاکستان خطے میں امن و خوشحالی کے لیے مستقبل میں بھی اپنا کردار جاری رکھے گا۔