(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے 21ویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے اسلام آباد کو 6 وکٹ سے شکست دیدی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیل جانے والے میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے اور حیدر آباد کنگزمین کو جیت کیلئے 154 رنز کا ہدف دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیون کانوے نے 45 اور مارک چپمین نے 42 رنز بنائے۔سمیر منہاس 22، محمد فائق 18، حیدر علی 6، فہیم اشرف 5، عماد وسیم 2 اور مہران ممتاز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
حیدر آباد کنگز کی جانب سے آصف محمود 4 وکٹیں حاصل کی جبکہ محمد علی نے 2 اور میکسویل نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔
حیدر آباد کنگزمین نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے ملا 154 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔مارنس لبوشین 26 ،عثمان خان 27 اور معاذ صداقت 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔حسان خان نے 16 گیندوں پر 33 اور عرفان خان نیازی نے 20 گیندوں پر 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔