(ویب ڈیسک) ایران کےخلاف جنگ لڑنا اسرائیل کو مہنگاپڑگیا، معیشت کو 11 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زائد کا جھٹکا لگ گیا۔
اسرائیلی وزارت خزانہ کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ پر اب تک 11 ارب 52 کروڑ ڈالر کے سرکاری اخراجات آئے ہیں، ان میں 7 کروڑ 25 ارب ڈالر سے زائد دفاعی اخراجات ہیں۔
اسرائیلی وزارت خزانہ نے دفاعی اخراجات کے لیے تقریباً 2.3 ارب ڈالر اضافی بھی مختص کیے ہیں، جس سے فوجی اخراجات مزید بڑھ سکتے ہیں۔
ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجی اخراجات میں ہتھیار، پرواز کے گھنٹے، ریزرو فوجیوں کی خدمات اور ہونے والے نقصانات شامل ہیں۔
اسرائیلی وزارت خزانہ نے جائیداد ٹیکس کے تحت معاوضےکی مد میں تقریباً3.8 سے 4.2 ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا ہے، جس میں ان اسرائیلیوں کو ادائیگیاں شامل ہیں جن کے کاروبار اور گھر جنگ کے باعث متاثر ہوچکےہیں۔