ابھیشک اور ایشوریہ کی "پریم کہانی" کا ولن ایک ڈاکٹر نکلا

ابھیشک اور ایشوریہ کی
کیپشن: ابھیشک اور ایشوریہ کی "پریم کہانی" کا ولن ایک ڈاکٹر نکلا

ویب ڈیسک: (علی زیدی) ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کچھ مہینوں سے اپنی طلاق کی افواہوں کی بدولت سرخیوں میں ہیں اور حال ہی میں ایک اور افواہ گردش میں ہے کہ ان کی طلاق کی وجہ ایک ڈاکٹر ہیں۔ جن کی ایشوریا رائے کے ساتھ قریبی دوستی ہے اور مختلف مواقع پر دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔

ڈی این اے انڈیا کے مطابق ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن دونوں نے اپنی علیحدگی کی خبروں کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید، تاہم مداحوں کو سراغ مل رہا ہے کہ بالی ووڈ جوڑے کے درمیان کیا غلط ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو ایشوریا رائے اور ابھیشیک کی طلاق میں اب ایک ڈاکٹر کا نام سامنے آیا ہے۔ ان کا نام زیرک مارکر ہے اور ان کی ایشوریا رائے سے طویل عرصے سے دوستی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ اگر زیرک مارکر کا نام ایشوریا رائے بچن کے ساتھ نہ جوڑا جاتا تو ان کی ابھیشیک سے طلاق کی افواہیں کبھی نہ پھیلتیں۔

ایشوریا رائے اور زیرک مارکر کافی عرصے سے دوست ہیں اور حال ہی میں جب ایک تقریب سے دونوں کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ دونوں کے درمیان کچھ چل رہا ہے۔

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ایشوریا رائے اور زیرک مارکر کی گہری دوستی اداکارہ کی ابھیشیک بچن سے طلاق کی وجہ بن سکتی ہے۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن کے بارے میں افواہیں کئی مہینوں سے چلی آرہی ہیں لیکن وہ اس وقت منظرعام پر آئیں جب اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے لیے پورا بچن خاندان اکٹھا ہوا۔

اس موقع پر ایشوریہ رائے بچن بھی موجود تھیں لیکن وہ اپنی بیٹی کے ساتھ اکیلی آئیں۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کی شادی اپریل 2007 میں ہوئی۔ ان کی ایک بیٹی ہے جس کا نام آرادھیا بچن ہے جو نومبر 2011 میں پیدا ہوئی۔

ابھیشک بچن کا ردعمل بھی سامنے آگیا:

بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے بالآخر اپنی اہلیہ و اداکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ طلاق کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔

اب ٹائمز آف انڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ابھیشیک بچن نے برطانیہ کے بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی طلاق کی خبروں کے بارے میں بات کی۔

ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ابھیشیک بچن نے “بالی ووڈ یو کے” سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہیں اپنی شادی کی انگوٹھی دکھائی اور کہا کہ میں ابھی تک شادی شدہ ہوں۔

ابھیشیک بچن نے کہا کہ میرے پاس ان افواہوں کے بارے میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے لیکن مجھے افسوس ہوتا ہے کہ لوگ تصدیق کے بغیر ایسی خبریں پھیلا دیتے ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ ٹھیک ہے، ہم مشہور شخصیات ہیں اور ہمیں اپنی نجی زندگی سے متعلق ایسی خبروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Watch Live Public News