ویب ڈیسک: نان فائلرز کیلئے ایک اور بری خبر، پی ٹی اے نے سمز کی بندش کا نیا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
ذرائع پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی اے نے نادرا سے ڈیٹا حاصل کرلیا۔ جس کے بعد اب تین فیزز میں سموں کو بند کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے فیز میں فیک/ کینسلڈ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا۔ دوسرے فیز میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا اور تیسرے فیز میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو میسجز موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ سموں کو مرحلہ وار بند کرنے کا عمل 16 اگست سے شروع ہوگا۔