ویب ڈیسک: فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندی میں ملوث ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم 70 برس سے جاری ہیں۔ بھارتی فوج کے جوانوں کی ساز باز اور ملی بھگت کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں حالات خراب ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی وجہ سے حالات خراب ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پر فوج تعینات ہے، مرکزی حکومت کہاں ہے؟ قوم کو جواب دینا چاہیے۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ مقبوضہ وکشمیرمیں بھارتی مظالم پچھلی7دہائیوں سے جاری مقبوضہ وادی میں لگ بھگ8لاکھ کےقریب بھارتی فوجی موجود مقبوضہ کشمیرمیں معصوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن بن گئی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے جوانوں کی سازبازاورملی بھگت کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں حالات خراب ہورہے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کی سرحدوں پر بڑے پیمانے پر فوج کی تعیناتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی ملی بھگت سے منشیات کی اسمگلنگ ہورہی ہے، عسکریت پسند، جن کی تعداد 200-300 کے لگ بھگ ہے کیسے آئے؟ کہاں سے آئے؟
فاروق عبداللہ نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں روز لوگ مر رہے ہیں، بھارتی فوج اس کی ذمہ دار ہے، مرکزی حکومت کہاں ہے؟ اُن کو پوری قوم کو جواب دینا چاہیے۔
اس سے قبل بھارت نے 600پاکستانی کمانڈوز کا مقبوضہ وادی میں موجود ہونے کا بے بنیاد دعویٰ کیا تھا مگر درحقیقت پسِ پردہ بھارتی فوج ہی وادی میں حالات خراب کرنے میں ملوث ہے۔ مودی سرکار کی ریاستی دہشت گردی اب کھل کر عوام کے سامنے آچکی ہے، بھارتی فوج خود دہشت گردی میں شامل ہے۔
آخر کب تک مودی سرکار اپنے مذموم سیاسی عزائم کے حصول کی خاطر معصوم لوگوں کی جانوں کا سوداکرتی رہے گی ؟