فیصل خان کے سنگین الزامات پر عامر خان کے اہل خانہ نے خاموشی توڑ دی

فیصل خان کے سنگین الزامات پر عامر خان کے اہل خانہ نے خاموشی توڑ دی
کیپشن: فیصل خان کے سنگین الزامات پر عامر خان کے اہل خانہ نے خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک: بھارت کے نامور اداکار عامر خان کے اہل خانہ نے فیصل خان کی جانب سے لگائے سنگین الزامات پر خاموشی توڑ دی۔

فیصل خان کے الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے عامر خان کے اہل خانہ نے کہا کہ ہمارے اوپر جو الزامات لگائے گئے ہیں اس پر عامر خان، والدہ اور بہن رنجیدہ ہیں۔ فیصل اس سے پہلے بھی ہم پر الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔ لیکن اس بار ہم بتانا چاہتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے۔

عامر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ فیصل کے حوالے سے ماضی میں جو قدم اٹھایا گیا اُس میں طبی ماہرین، والدہ، بہن اور والد کی رضامندی شامل تھی۔ جس کا مقصد صرف فیصل کی جلد صحتیابی تھی۔

اہل خانہ نے مزید کہا کہ اس سے قبل ہم نے اس بات کو میڈیا پر لانے سے گریز کیا تھا لیکن اب اس کی وضاحت ضروری ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ فیصل خان نے دعویٰ کیا تھا کہ کچھ سال قبل عامر خان نے انہیں ایک سال سے زائد عرصے تک ممبئی کے اپنے گھر میں قید رکھا، جہاں نہ صرف ان کا موبائل فون چھین لیا گیا، بلکہ انہیں زبردستی دوائیاں بھی دی جاتی رہیں، اور کمرے کے باہر باڈی گارڈز تعینات تھے تاکہ وہ باہر نہ نکل سکیں۔

بھارتی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فیصل خان نے بتایا کہ ان کی فیملی نے اُن پر شیزوفرینیا کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ ایک ”پاگل شخص ہیں جو معاشرے کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں“۔

فیصل نے کہا کہ یہ سب باتیں ہو رہی تھیں، کہ میں شیزوفرینیا کا مریض ہوں، میں پاگل ہوں۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ میں اس چکر سے کیسے نکلوں۔ یہ میرے لیے ایک جال بن گیا تھا۔ ساری فیملی میرے خلاف تھی اور مجھے پاگل سمجھا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ عامر خان اور فیصل خان، مشہور پروڈیوسر طاہر حسین اور زینت حسین کے بیٹے ہیں۔ دونوں بھائیوں نے 2000 کی فلم ”میلہ“ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جس میں ٹوئنکل کھنہ بھی شامل تھیں۔ فلم کو دھرمیش درشن نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

Watch Live Public News