دوسرے ملکوں میں کتنے پاکستانی قید ہیں؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

دوسرے ملکوں میں کتنے پاکستانی قید ہیں؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: دوسرے ملکوں میں کتنے پاکستانی قید ہیں؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک: دوسرے ملکوں کی جیلوں میں کتنے پاکستانی قید کی زندگی گزار رہے ہیں؟ حیران کن رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔

پارلیمنٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم این اے شہلا رضا کے سوال کے جواب میں وزارت خارجہ نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک میں پندرہ ہزار 9 سو 53 پاکستانی قید ہیں۔

تحریری جواب میں مزید انکشاف کیا گیا کہ تین ممالک کیساتھ ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ ہونے کے باوجود وہاں قید پاکستانیوں کی تعداد 13 ہزار 852 ہے، ملزمان کی حوالگی کے معاہدے کے باوجود سب سے زیادہ پاکستانی برادر اسلامی ملک سعودی عرب میں قید ہیں۔ جن کی تعداد 10 ہزار 279 ہے۔ جبکہ یو اے ای میں تین ہزار 5 سو 23 ، کویت میں پچاس جبکہ 2 ہزار سے زائد قیدی ان 14 ممالک میں قید ہیں جن کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کا حکومتی سطح پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

اس کے علاوہ بحرین میں 5 سو 81، عمان میں 2 سو 52 ، قطر میں 6 سو ملائیشیا میں 4 سو 59 ، تھائی لینڈ میں 35 اور کمبوڈیا میں بھی 22 پاکستان جیلوں میں بند ہیں۔

وزارت خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان قیدیوں میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنی سزا تو پوری کر لی ہے لیکن جرمانہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے مزید سزا کاٹ رہے ہیں۔ وزارت کے مطابق حکومت ان قیدیوں کو خاص طور پر رہائی کروانے کیلئے سرگرم ہے۔ حکومت باقی قیدیوں کو بھی رہا کروانے کیلئے بھر پور جدوجہد کر رہی ہے۔

Watch Live Public News