ویب ڈیسک: مشہور گلوکار اور اداکار عاطف اسلم کے والد انتقال کرگئے ہیں۔
نجی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم کی عمر 77 برس تھی وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
عاطف اسلم کے والد مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 5 بج کر 15 منٹ پر لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔
عاطف اسلم کے والد کے انتقال کی خبر پر ان کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
افسوسناک خبر پر شوبز انڈسٹری اور گلوکار کے مداحوں نے اظہار تعزیت کیا ہے۔