ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں عالم دین مہتم جامعہ رحیمیہ میران شاہ و ممبر متحدہ علماء بورڈ مولانا فضل الرحمن اور ان کے صاحبزادے کو شہید کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ کے قریب بویا بائی پاس روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مفتی فضل الرحمان اور ان کا 18 سالہ بیٹا نور رحمان شہید ہو گئے۔
یاد رہے کہ مفتی فضل الرحمان، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا قاری رومان کے صاحبزادے جبکہ نور رحمان ان کے پوتے تھے۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔