ویب ڈیسک: لاہور کے مختلف تھیٹرز پر رقاصاؤں کا فحش رقص ، پنجاب آرٹس کونسل نے وارننگ نوٹس جاری کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب آرٹس کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم نے شہر کے متعدد تھیٹرز میں پیش ہونے والے ڈراموں میں نامناسب حرکات اور غیر اخلاقی رقص کا مشاہدہ کرنے کے بعد رقاصہ انزء خان، مدیحہ بٹ، شازیہ بلوچ کو نوٹس جاری کر دیئے۔ اس کے علاوہ ستارہ تھیٹر کے لائسنس ہولڈر کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر مستقبل میں ایسی نازیبا حرکات سے اجتناب نہ کیا گیا تو نہ صرف تھیٹر لائسنس منسوخ کیا جائے گا بلکہ متعلقہ فنکاروں پر بھی پابند عائد کی جائے گی۔
پنجاب آرٹس کونسل کے مطابق تھیٹر ایک فن ہے جو معاشرتی اقدار، ثقافت اور کلچر کو اجاگر کرتا ہے۔ مگر حالیہ برسوں میں بعض پروڈیوسرز اور فنکاروں نے پیسوں کی لالچ میں تمام حدیں پار کر دیں ہیں۔ اُن کی اس حرکت کی وجہ سے اب فیملی کے ساتھ اسٹیج ڈرامے دیکھنا ممکن نہیں رہے۔