کیا کر رہے ہیں آپ؟ معروف اداکارہ جیا بچن فوٹو گرافر پر برس پڑیں

کیا کر رہے ہیں آپ؟ معروف اداکارہ جیا بچن فوٹو گرافر پر برس پڑیں

ویب ڈیسک: بالی ووڈ انڈسٹری کے میگا اسٹار جن کی فلموں نے برسوں تک اس انڈسٹری میں راج کیا ،  معروف اداکار امیتابھ بچن ان کی اہلیہ و نامور اداکارہ جیا بچن کیساتھ ایسا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس پر وہ طیش میں آگئیں، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کررہی ہے۔

معروف اداکارہ اور راجیہ سبھا کی رکنِ پارلیمنٹ جیا بچن اس بار خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں،  دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا میں ایک شخص کی جانب سے سیلفی لینے کی کوشش پر وہ برہم ہو گئیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیا بچن جیسے ہی کلب میں داخل ہو رہی تھیں، ایک شخص ان کے قریب آ کر موبائل سے تصویر لینے لگا۔ جیا بچن نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پیچھے دھکیل دیا اور کہا، "کیا کر رہے ہیں آپ؟ یہ کیا ہے؟" اس دوران سکیورٹی عملہ فوراً بیچ میں آ گیا اور وہ شخص پیچھے ہٹ گیا۔

اس واقعے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ صارفین نے جیا بچن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مشہور شخصیات کو بھی ذاتی اسپیس کا حق حاصل ہے اور بغیر اجازت تصویر لینا غلط ہے، جبکہ دیگر نے ان کے ردعمل کو سخت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مداح اکثر احترام اور جوش میں سیلفی لیتے ہیں۔

Watch Live Public News