مہنگی بجلی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر

مہنگی بجلی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر

(ویب ڈیسک ) مہنگی بجلی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی۔

صوبائی وزیرِ توانائی ناصر حسین شاہ  نے بڑا اعلان کردیا۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ   کراچی کی صنعت اور رہائشیوں کو سیپرا کے تحت سستی بجلی فراہم کی جائے گی،  سستی بجلی کا نرخ کے-الیکٹرک کی نسبت بہت کم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ  جو بجلی ہم خود بنائیں گے اور ایس ٹی ڈی سی کے تحت خود ترسیل کریں گے، بجلی کے نرخ اب ہم خود طے کر سکیں گے، ایس ٹی ڈی سی کی ترسیل شدہ بجلی کا نیپرا کے نرخوں سے تعلق نہیں ہو گا۔

وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ  ایس ٹی ڈی سی سے ترسیل کی گئی بجلی کا نرخ نیپرا سے بہت کم ہو گا، سیپرا میں لوگوں کو بھرتی کر لیا گیا ہے، رواں ماہ اگست ہی نوٹیفیکیشن جاری ہو جائے گا، ہماری بنیادی توجہ کا مرکز اکنامک زونز ہیں،ہماری کوشش ہے کہ سیپرا کے تحت بجلی کی پہلی ترسیل کے-فور کے گرڈ کو فراہم کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہم نے سندھ اسمبلی سے سیپرا کو آئینی طور پر منظور کروا لیا ہے، کراچی کے شہری بھی سستی بجلی حاصل کر سکیں گے، تاہم ترسیلی نظام ایس ٹی ڈی سی کے پاس ہونا چاہیئے، کے-الیکٹرک کے بورڈ میں سندھ کی نمائندگی نہیں ہے، وفاق کے 3 ڈائریکٹر ہیں، وفاق سے کہا ہے کہ 1 نمائندہ وفاق کا ہو باقی 2 سندھ ا سے ہوں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کا کے-الیکٹرک کو سولر پارکس کے ذریعے سستی بجلی فراہم کرنے کا معاہدہ ہوا ہے،  کے-الیکٹرک سے کہا ہے کہ سولر سے جب بجلی بن رہی ہے تو مہنگے ایندھن والی بجلی نہ خریدیں۔

Watch Live Public News