(ویب ڈیسک ) 14 اگست جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے حوالے سے موٹر وے پولیس کا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد/راولپنڈی میں 13 اگست دوپہر 12 بجے سے 14 اگست صبح 03 بجے تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا۔جی ٹی روڈ پشاور سے پنڈی انے والی ہیوی ٹریفک کو سنگجانی کے مقام پر روک دیا جائے گا۔
موٹروے پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ لاہور سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کو ٹی چوک کے مقام پر روک دیا جائے گا ۔پشاور اور لاہور سے براستہ موٹروے أنے والی ہیوی ٹریفک کو لنک روڈ سے اسلام آباد داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔