اسلام آباد کے ہائیکنگ ٹریلز بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کے ہائیکنگ ٹریلز بند کرنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت کے ہائیکنگ ٹریلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 13اگست کو ٹریل 3 اور ٹریل5 بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔  لیک ویو پارک عوام کیلئے بند رہے گا۔

اسلام آباد میں یومِ آزادی تقریبات کے باعث تفریحی مقامات بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا لیک ویو پارک، دامنِ کوہ، پاکستان مونومنٹ اور شکرپڑیاں بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں 13 اگست کو دامنِ کوہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا،  پاکستان مونومنٹ اور شکرپڑیاں 13 اگست کو سیاحوں کیلئے بند ہوں گے۔

انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ   13 اگست کو شہری متبادل تفریحی مقامات کا رخ کریں۔

Watch Live Public News