ویب ڈیسک: بھارتی ریاست راجستھان کے شہر کوتوالی میں پیش آنے والا ایک افسوسناک واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، ویڈیو کے وائرل ہونے پر شہری خوفزدہ ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق 55 سالہ خاتون بازار سے خریداری کے بعد گھر واپس جا رہی تھیں کہ پیچھے سے دو آوارہ بیل بھاگتے ہوئے آئے، اسی دوران ایک بیل سے خاتون کو اتنی زور کی ٹکر ماری کہ اُس کی قلابازیاں لگ گئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق پیچھے سے آنے والے آوارہ بیلوں میں سے ایک نےخاتون پر اچانک حملہ کیا، بیل نے پوری قوت سے خاتون کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں وہ کئی فٹ ہوا میں اچھل کر سڑک پر گر گئیں۔
موقع پر موجود لوگوں نے فوراً انہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ خوش قسمتی سے خاتون کی جان خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
اس خوفناک واقعہ کے سامنے آنے پر شہر میں آوارہ مویشیوں کے مسئلے پر ایک بار پھر سوالیہ نشان بن کر ابھرا ہے، مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔