ٹرمپ کابینہ کی اہم رکن خاتون وزیرعہدے سے مستعفی

ٹرمپ کابینہ کی اہم رکن خاتون وزیرعہدے سے مستعفی
کیپشن: ٹرمپ کابینہ کی اہم رکن خاتون وزیرعہدے سے مستعفی

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کی اہم رکن اور وزیرِ محنت لوری شاویز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر کمیونی کیشن اسٹیون شیونگ کے مطابق لوری شاویز کے بعد ڈپٹی ذمہ داریاں عارضی طور پر سنبھالیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لوری شاویز ایک ماہ سے کچھ زائد عرصے میں ٹرمپ کابینہ چھوڑنے والی تیسری اہم رکن ہیں۔ اس سے قبل کرسٹی نوئم اور پام بونڈی بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہو چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لوری شاویز کے استعفے کے پس منظر میں بدعنوانی اور غیر اخلاقی رویے سے متعلق الزامات شامل ہیں، جن میں ایک ماتحت اہلکار کے ساتھ مبینہ تعلق اور دورانِ ڈیوٹی شراب نوشی جیسے الزامات کا ذکر کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News