ویب ڈیسک: سینٹ اجلاس میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا بلوچستان میں کئی دنوں سے انٹرنیٹ بند ہے اور کئی دنوں تک بند رہے گا ، کئی علاقوں میں ٹرانسپورٹ بھی بند ہے ۔
سینیٹر کامران مرتضی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حوالے سے بحث کروائی جائے ، بلوچستان کا مسئلہ روز بروز خراب ہو رہا ہے ،ہم سارے پاکستانی ہیں ۔
ڈپٹی چیئرمین سیدال ناصر بولے ہر چیز بند کر دینے سے مسائل حل نہیں ہونگے ، اپوزیشن ہمیں بتا دے سیاسی پوائنٹ سکورننگ نہیں ہونی چاہیے ،
سیکورٹی کے مسائل ہیں جن سے سب آگاہ ہیں ، بلوچستان کے مسئلے پر ضرور بات ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ سروس ساتویں روز بھی بند ہے۔
موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کی بندش سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہے، انٹرنیٹ ڈیٹا کی عدم دستیابی کے باعث شہری گھروں تک محدود ہوگئے۔
انٹرنیٹ کی بندش سے تاجر سرکاری و نجی دفاتر میڈیا پرسنز بھی متاثر ہیں جبکہ آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد بیروزگار ہونے لگے ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور صوبائی حکومت کے مطابق صوبے میں سکیورٹی خدشات کے باعث محکمہ داخلہ کی درخواست پر موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بند کی گئی ہے۔