ویب ڈیسک: کوئٹہ کے سریاب لنک بادینی روڈ پر دھماکہ ہوا، پولیس اہلکار بال بال بچے، دھماکہ پولیس کی گاڑی گزرنے کے بعدہوا، دھماکے میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، پولیس کی گاڑی گزرنے کے بعد یہ واقعہ پیش آیا، جس میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
نشانہ پولیس کی گاڑی تھی جس کے گزرنے کے بعد دھماکہ ہوا۔
