“کلگام آپریشن میں بھارتی افواج کی ناکامی،12 دن سےبھوکے پیاسے فوجی مٹی کھانے پر مجبور"

 “کلگام آپریشن میں بھارتی افواج کی ناکامی،12 دن سےبھوکے پیاسے فوجی مٹی کھانے پر مجبور

(ویب ڈیسک )کشمیر میڈیا سروس(کے ایم ایس) کلگام میں جاری محاصرہ و تلاشی آپریشن (CASO) دہائیوں میں قابض بھارتی افواج اور کشمیری مزاحمت کے درمیان سب سے طویل لڑائی ثابت ہو رہا ہے،12 دنوں میں9 بھارتی فوجی ہلاک، ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز ناکارہ ہو گئے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق   کلگام آپریشن میں بھارتی افواج کی ناکامی، 12 دن بھوکے پیاسے فوجی مٹی کھانے پر مجبور ہیں ۔

کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ   کلگام میں 12 روزہ آپریشن دم توڑ گیا ، بھارتی فوج کو خالی ہاتھ پسپائی اختیار کرنا پڑی،  آج 2 افسر و جوان ہلاک جبکہ  14 شدید زخمی ہوئے۔زخمیوں میں ایک لیفٹیننٹ کرنل بھی شامل ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جاں بحق فوجی کے رشتہ دار کا چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔بھارتی فوجی کا آخری پیغام پانچ دن سے کھانے پینے کو کچھ نہیں، فوجی مٹی کھا کر زندہ ہیں۔

کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ مسلسل گولی باری میں گھری بھارتی فوج مدد سے محروم ہے، “اب بچنے کی امید نہیں”،ضروری راشن اور سازوسامان پہنچانے میں ناکامی  ہے جبکہ   فوجی قیادت بے بس ہے۔

مقتول فوجی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ  حکومت اور فوج صرف صرف دعوؤں کی حد تک بہادر ہیں، حقیقت میں دشمنوں  کے سامنے لاچار ہے۔

اے پی ایچ سی قیادت  کے مطابق   کلگام آپریشن بھارتی فوج کی سب سے بڑی حالیہ شرمناک ناکامی  ہے،مودی حکومت سیاسی ناکامی چھپانے کے لیے کٹھ پتلی فوجی آپریشن کروا رہی ہے۔

مقامی صحافی کا کہنا ہے کہ پاکستان سے 4 روزہ جنگ میں شرمندگی اور امریکہ کے ساتھ ٹیرف تنازع، مودی حکومت نے فوجی جانیں میڈیا اسٹنٹ کے لیے داؤ پر لگا دیں۔

Watch Live Public News