(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے اضلاع میں 20 روپے میں الیکٹرک بس پر شاندار اور آرام دہ سفرہوگا۔ ایئرکنڈیشنڈ، وائی فائی اور دیگر سہولتوں سے لیس بسیں تیار کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکس پر پنجاب کے عوام کے لئے مسرت آمیز پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب کے اضلاع میں 20 روپے میں الیکٹرک بس پر شاندار اور آرام دہ سفرہوگا۔ ایئرکنڈیشنڈ، وائی فائی اور دیگر سہولتوں سے لیس بسیں تیار کی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ چین کے شہر یانٹائی کی بندرگاہ پر 100 الیکٹرک بسوں کا فلیٹ بحری جہاز پرلوڈنگ جاری ہے آج رات پاکستان روانہ ہوگا۔ طویل عرصے سے پبلک ٹرانسپورٹ نظام سے محروم اضلاع میں بسیں ترجیحی بنیادوں پر چلائی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میانوالی،اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، مظفرگڑھ،وہاڑی، پاکپتن اور ڈیرہ غازی خان میں ای بسیں چلائی جارہی ہیں۔ الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا۔ڈسٹرکٹ کے لئے ماحول دوست الیکٹرک بسوں میں ایئر کنڈیشنڈ، وائی فائی اور دیگر سہولیتیں بھی ہوں گی اور مکمل طور پر خودکار ٹکٹنگ سسٹم ہوگا۔
Another fleet of 100 electric buses is being loaded at Yantai Port, China, and is expected to set sail tonight. These buses are destined for previously underserved districts of Punjab, including Mianwali, Okara, Nankana Sahib, Muzaffargarh, Vehari, Pakpattan, and Dera Ghazi Khan,… pic.twitter.com/Pr0FPwoF8d
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 12, 2025
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اضلاح میں چلائی جانے والی الیکٹرک بسوں پر سپیشل پرسن بھی آسانی سے سفر کر سکیں گے۔ پنجاب کے شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور پْر سکون سفر فراہم کریں گی۔