خاتون کو گھر سے بے دخل کرنے پر قید اور جرمانہ ہوگا، بل قومی اسمبلی میں پیش

خاتون کو گھر سے بے دخل کرنے پر قید اور جرمانہ ہوگا، بل قومی اسمبلی میں پیش

(ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی میں بل پیش کردیا گیا ہے جس کے مطابق خاتون کو گھر سے بے دخل کرنے پر قید اور جرمانہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  تعزیراتِ پاکستان کی مختلف شقوں میں ترامیم کا بل قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی رکن شرمیلا فاروقی نے پیش کیا۔

اس بل کو فوجداری قانون ترمیمی بل 2025ء کا نام دیا گیا ہے، بل کو ڈپٹی اسپیکر نے متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔

بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے خاتون کو گھر سے نکالنا جرم قرار دیا جائے۔

مجوزہ بل کے تحت خاتون کو گھر سے نکالنے پر 3 سے 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی،اس کے علاوہ 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ خاتون کو گھر سے نکالنے کے مقدمات کی سماعت کا مجاز فرسٹ کلاس کا مجسٹریٹ ہو گا۔

Watch Live Public News