(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی قیادت سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے خطے کی موجودہ صورتحال سے متعلق خصوصی اور اہم پیغام پہنچایا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدے سے بھی ایرانی قیادت کو آگاہ کیا اور انہیں اس پیش رفت پر اعتماد میں لیا۔
ملاقات کے دوران خطے میں امن و استحکام، حالیہ علاقائی پیش رفت اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی خطے میں امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں میں فیلڈ مارشل کی معاونت کر رہے ہیں، جبکہ پاکستان کے فیلڈ مارشل خلیجی ممالک، ایران اور امریکا کے اعلیٰ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔