بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانی جاں بحق، نائب وزیر اعظم کی مذمت

بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانی جاں بحق، نائب وزیر اعظم کی مذمت

(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے  کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانی جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، ایسے حملے بے گناہ انسانی جانوں اور بحری سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی مزید تفصیلات جاننے کیلئے متعلقہ سعودی حکام اور یمن حکومت سے رابطے میں ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ  ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کو میتوں کی وطن واپسی اور زخمی شہری کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Watch Live Public News