(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 4200 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 63 ہزار 936روپے کا ہو گیا جبکہ سونے کی 10 گرام قیمت 3601 روپے اضافے کیساتھ 3 لاکھ 97 ہزار 750 روپے ہو گئی ہے۔
ادھرعالمی مارکیٹ میں 42 ڈالر اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 4415 روپے ہو گئی۔
چاندی کی ایک تولہ قیمت 146 روپے اضافے سے 7111 روپے پر جا پہنچی جبکہ 10 گرام چاندی 125 روپے بڑھ کر 6096 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی 1.46 ڈالر اضافے سے 66.32 ڈالر فی اونس ہوگئی۔