اساتذہ کیلئے اچھی خبر، ای ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری  دیدی گئی

اساتذہ کیلئے اچھی خبر، ای ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری  دیدی گئی

(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا کابینہ نے  محکمہ تعلیم میں اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ   نئی پالیسی سے بانی پاکستان تحریک انصاف کے وژن کے مطابق میرٹ اور شفافیت کی بالادستی یقینی ہوگی، ای ٹرانسفر پالیسی وقت کی اشد ضرورت تھی، اساتذہ اپنی توجہ تعلیم کے اصل مقصد پر مرکوز رکھ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  صوبے میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر پابندی عائد ہے، 400 سے زائد سفارشیں موصول ہوئیں لیکن کسی کو بھی تسلیم نہیں کیا۔

نئی ای ٹرانسفر پالیسی میں موجودہ سکول میں مدتِ تعیناتی، اسٹوڈنٹ ٹیچر ریشو اور سالانہ نتائج اہم اشاریے شامل ہیں ۔ معذوری، بیوہ، علیحدگی اور شوہر/ بیوی کی تعیناتی کو بھی ای ٹرانسفر پالیسی میں وزن دیا گیا ہے۔

وزیر اعلی نے دیگر تمام محکموں کو بھی میرٹ پر مبنی ٹرانسفر پالیسی متعارف کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیر اعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ  صحت اور تعلیم ہماری اولین ترجیحات ہیں،صحت و تعلیم کی بہتری ناگزیر ہے، کمزور محکمے مستقبل اور صحت سے کھیلنے کے مترادف ہیں۔

Watch Live Public News