پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی تجویر، ورکنگ مکمل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی تجویر، ورکنگ مکمل

ویب ڈیسک:16 دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع  ابلاغ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تجویز، پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کی تجویز ،  ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی تجویزدے دی گئی۔

 ایک لیٹر پیٹرول 36 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی، منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 263.45 روپے سے کم ہوکر 263.09 روپے کا ہوجائے گا۔

ایک لیٹر ڈیزل 11 روپے 85 پیسے  سستا کرنے کی تجویز، منظوری کے بعد ایک لیٹر ڈیزل 279.65 روپے سے کم ہوکر 267.80 روپے کا ہوجائے گا۔

ایک لیٹر مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے سستا کرنے کی تجویز، ایک لیٹر لائٹ ڈیزل 10.01 روپے سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے، منظوری کےبعد نئی قیمتوں پر 16 دسمبر 2025 سے عمل درآمد ہوگا۔

قیمتوں میں کمی سے متعلق ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی، اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق 15 دسمبر کو ورکنگ ارسال کرے گی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم ڈیژن کی طرف سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔ 

Watch Live Public News