ڈپٹی سیکرٹری جنرل ن لیگ عطااللہ تارڑ پہلے گرفتا ر پھر رہا

ڈپٹی سیکرٹری جنرل ن لیگ عطااللہ تارڑ پہلے گرفتا ر پھر رہا

ڈسکہ (پبلک نیوز) ڈپٹی سیکرٹری جنرل ن لیگ عطااللہ تارڑ کو پنجاب پولیس کی جانب سے پہلے گرفتار کیا گیا جس کے کچھ ہی دیر بعد ان کو رہا بھی کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عطااللہ تارڑکو ڈسکہ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے موجود تھے۔  ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے عطااللہ تارڑ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ یا کیس نہیں ہے.حکومت نے عطاتارڑ کو اغوا کیا ہے اور ان کی فوری رہا کیا جائے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔