جناح ہاؤس حملہ کیس:پولیس نےعلیمہ اورعظمیٰ خان کو بےقصور قرار دیدیا

جناح ہاؤس حملہ کیس:پولیس نےعلیمہ اورعظمیٰ خان کو بےقصور قرار دیدیا
کیپشن: جناح ہاؤس حملہ کیس:پولیس نےعلیمہ اورعظمیٰ خان کو بےقصور قرار دیدیا

ویب ڈیسک: جناح ہاؤس حملہ کیس میں پولیس نے عمران خان کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

پولیس نے 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان اور عظمی خان کو بے قصور قرار دے دیا۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ علیمہ خان اور عظمی خان کے خلاف تفتیش مکمل ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں جناح ہاؤس کیس میں بے قصور ہیں، ان کی جناح ہاؤس کیس میں گرفتاری درکار نہیں۔

تفتیشی افسر کے بیان کے بعد علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے جناح ہاؤس کیس میں درخواست ضمانتیں واپس لے لیں، عدالت نے عبوری ضمانتیں واپس لینے کی بنا پر کیس خارج کر دیا۔

Watch Live Public News