ویب ڈیسک: آئینی بینچ نے ویلنٹائن ڈے پر تمام مقدمات کو ڈی لسٹ کردیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئینی بینچ نے 14 فروری کے تمام مقدمات کو ڈی لسٹ کردیا ہے۔ مقدمات کو ڈی لسٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مقدمات کو ڈی لسٹ کرنےکے حوالے سےوکلاء اور فریقین کو آگاہ کردیا گیاہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بینچ کی عدم دستیابی کے باعث کاز لسٹ ڈی لسٹ کی گئی ہے۔