ویب ڈیسک: پاکستان کی مشہور اداکاراوں کو اکثر سوٹ میں ہی دیکھا جاتا ہے ۔ تاہم اب پاکستان کی ایک مشہور اداکارہ نے ساڑی پہن کر فوٹوشوٹ کروایا تو سوشل میڈیاپرتہلکہ مچ گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ساڑی میں اپنی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جو کافی وائرل ہورہی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے ساڑی اور بلاوز میں تصاویر شیئر کی ہیں۔ اس میں وہ کبھی چہرہ چھپاتی تو کبھی پلو کو لہراتی نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے لال رنگ کا بلاوز پہنا ہوا ہے، جس میں پیچھے ڈیپ کٹ نیک دیا گیا ہے۔ اداکارہ نے جس طرح سے بیک پوز دیا ہے، وہ اس کو مزید گلیمرس اور ہاٹ بنا رہا ہے۔


اداکارہ نے ساڑی کے ساتھ بہت ہی کم ایکسسریز پہن رکھی ہے ۔ انہوں نے کانوں میں اسٹائلش لکنگ ڈراپ ایئررنگس پہنے تھے۔
