رضوان ، سلمان علی کی شاندار سنچریاں،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

رضوان ، سلمان علی کی شاندار سنچریاں،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

(ویب ڈیسک ) کپتان محمد رضوان اور  نائب کپتان سلمان علی آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6وکٹوں سے شکست دیدی۔

ٹرائی نیشن  سیزیز اہم اہم مقابلہ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم  میں ہوا۔ جس میں  جنوبی افریقہ کی ٹیم نے  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف دیا۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 352 رنز بنائے۔ پاکستان نے مقررہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے  ہینری کلاسن   87 رنز بنا کر  نمایاں رہے۔  میتھیو بریزک 83، ٹمبا باووما نے 82 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے   شاہین آفریدی کی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نسیم شاہ اور خوشدل شاہ کی 1،1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان  اور سلمان علی آغا کی شاندار سنچریاں،سلمان علی آغا  نے134 رنز بنائے جبکہ  محمد رضوان 122   رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔فخرزمان نے 41 ، بابر اعظم 23 اور سعود شکیل نے15 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ویان ملڈرنے 2 وکٹیں حاصل کی جبکہ نگیڈی ،  کوربن بوش نے،1 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ٹیم اب  14 فروری کو نیوزی لینڈ سے فائنل کھیلے گی۔

Watch Live Public News