(ویب ڈیسک ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کردی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دسمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1.22 روپے سستی ہوگی۔
بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق فروری کے بلوں میں ہوگا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے الیکٹرک کے سوا باقی ڈسکوز کے صارفین کیلئے ہے اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کیلئے نومبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 23 پیسہ سستی کردی گئی۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو ریلیف فروری کے بلوں میں دیا جائےگا۔