بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق پھیلایا گیا بیانیہ اپنے منہ کے بل گر گیا، وفاقی وزیر اطلاعات 

بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق پھیلایا گیا بیانیہ اپنے منہ کے بل گر گیا، وفاقی وزیر اطلاعات 

(ویب ڈیسک)   وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق پھیلایا گیا بیانیہ اپنے منہ کے بل گر گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ عالمی میڈیا کے سامنے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق پھیلایا گیا بیانیہ اپنے منہ کے بل گر گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے روزانہ معمولات اور خوراک کے بارے رپورٹ نے تمام شکوک دور کر دئیے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کسی بھی اور قیدی سے زیادہ سہولیات دی گئی ہیں۔

Watch Live Public News