طلبا، نوجوانوں اور خواتین کیلئے آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس حاصل کرنے کا سنہری موقع

طلبا، نوجوانوں اور خواتین کیلئے آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس حاصل کرنے کا سنہری موقع
کیپشن: طلبا، نوجوانوں اور خواتین کیلئے آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس حاصل کرنے کا سنہری موقع

ویب ڈیسک: وزیراعظم کی پیو اسکیم کے تحت الیکٹرک بائیکس حاصل کرنے والے مستحقین کو سبسڈی کی رقم منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

 سی ای او انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ حماد علی منصور نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 1 لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس تقسیم کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں 41 ہزار الیکٹرک گاڑیاں حاصل کرنے والوں کو سبسڈی کی منتقلی جاری ہے، جس میں 40 ہزار الیکٹرک بائیکس، 1 ہزار رکشے اور لوڈرز شامل ہیں۔ دوسرے مرحلے میں 78 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی دی جائے گی۔

حماد علی منصور نے بتایا کہ حکومت رواں سال پیو اسکیم کے تحت تقریباً 9 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔ اس اسکیم میں طلبہ، نوجوانوں اور خواتین کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اسکیم میں شامل ہونے کے لیے پیو پورٹل پر رجسٹریشن لازمی ہے، اور درخواست گزار کو پورٹل پر ضروری معلومات فراہم کرنی ہوں گی۔ رجسٹریشن اور انتخاب کا پورا طریقہ کار ڈیجیٹل اور شفاف بنایا گیا ہے۔

Watch Live Public News