ویب ڈیسک: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا، بارش کی وجہ سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ اے کا اہم میچ 15 فروری اتوار کو کولمبو میں شیڈول ہے، لیکن کولمبو میں متوقع بارش نے میچ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹس کے مطابق، 15 فروری کو بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کا 50 فیصد امکان ہے، اور شام 6 بجے کے قریب 2.1 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔
اگر میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔ شائقین کی دعائیں یہی ہیں کہ یہ ہائی وولٹیج میچ بارش سے متاثر نہ ہو۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹیم اپنے دونوں میچز جیت کر گروپ اے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔