ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے نمیبیا کو 93 رنز سے شکست دیدی

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے نمیبیا کو 93 رنز سے شکست دیدی

(ویب ڈیسک ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں   بھارت  نےنمیبیا کو 93 رنز سے شکست دیدی ہے۔

نئی دہلی میں کھیلے جانے والے میچ میں نمیبیا نے بھار ت کے خلاف   ٹاس جیت کیلئے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت  نے پہلے کھیلتے ہوئے نمیبیا کو جیت کیلئے 210رنز کا ہدف دیا۔210رنز ہدف کےتعاقب میں نمیبیا کی ٹیم116رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے ایشان کشن نے24گیندوں پر61رنز کی طوفانی اننگ کھیلی۔ہاردیک پانڈیا نے52رنز  بنائے۔ جبکہ تلک ورما25،شیوم دوبے23 اورنجو سیمسن22رنز بنا سکے۔

نمیبیا کی جانب سے گرہارڈ ایریسمس نے 4وکٹیں حاصل کیں۔برنارڈ،بین شی کونگو اورجے جے سمٹ نے1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کے لورین سٹین کیمپ 29،جین فریلنک 22رنز بنا سکے۔

بھارت کی جانب سے ورن چکرورتی3،ہاردیک پانڈیا اور اکشر پٹیل نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔ارشدیپ سنگھ،شیوم دوبے اور جسپریت بمراہ  نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Watch Live Public News