ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے بگڑتے تعلقات پر ایک اہم فیصلہ کیا ہے، جس پر عمل درآمد پاک بھارت میچ سے قبل کیا جائے گا۔
یہ بات بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے مقامی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ 15 فروری کو ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے پہلے آئی سی سی نے ایشیائی ممالک کے کرکٹ بورڈ کے سربراہان کو مدعو کیا ہے۔
امین الاسلام کے مطابق، یہ سربراہان میچ کے دوران پویلین میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کا مقصد ان ممالک کے سربراہان کے درمیان براہ راست مکالمہ کرنا ہے تاکہ موجودہ مسائل کا حل نکالا جا سکے۔