ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا
کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 44 پیسے کی کمی سے 281 روپے 50 پیسے کا ہو گیاہے۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 75 پیسے کی کمی سے 280 روپے 36 پیسے ہو گئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔