ویب ڈیسک: سینیئر صحافی منصور علی خان نے کہا مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہمیں گھیرگار کر عدم اعتمادلائی گئی،اس کے پیچھے کافی چیزیں کارفرما ہیں، یہ سہولت کاری تھی جو بغاوت کی صورت میں سامنے آئی تو ادارے کو پتہ چلا خود احتسابی کا عمل بھی ادارے میں ہوتا ہے۔
صحافی منصور علی خان نے اپنے ’ویلاگ‘ میں جاوید لطیف کے اس بیان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی سیاست ایک ہارے ہوئے سیاست دان کی ہے، وہ اس طرح کے بیانات (ریلی وینٹ) رہنے کے لئے دیتے ہیں، اپنی ہی حکومت میں انہیں کوئی عہدہ نہیں دیا گیا۔
یہ مضحکہ خیز بات وہ کررہے ہیں کہ ’بائی ڈیزائن‘ ہمیں گھیرگار کر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کہا گیا، کیا مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی والےچھوٹے بچے ہیں جو ابھی ابھی کالج سے ایف اے، بی اے کرکےنکلے ہیں جن کو گھیرگار کر کوئی لے گیا؟ بچگانہ قسم کی بات وہ کررہے ہیں۔
منصور علی خان نے کہا کہ یہ خود اسٹبلشمنٹ کا مہرہ بنتے ہیں، خود یہ ساری حرکتیں کرتے ہیں، اب آپ لوگ کس چکر میں بیٹھے ہیں؟ 8 فروری کا الیکشن جس طرح آپ لوگ لڑیں؟ اور جس طرح حکومت بنائی، کیا یہ اپنے بل بوتے پر بنائی ہے؟؟اپنے ووٹ کے دم خم پر بنائی ہے؟؟کیا یہ بھی گھیرگار گر لے گئے تھے آپکو؟
سنیئر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو بیوقوف نہ سمجھیں کہ دانا، پانی ڈال دیں گے اور وہ چپ کرکے کھا جائیں گے، کیا نواز شریف چھوٹا سا بچہ ہے؟؟اُن کو سیاست کرتے دہائیاں ہوچکی ہیں کیا اُن کو بھی گھیرگار کر اسٹبلشمنٹ لے گئی؟؟