صدر ، وزیر اعظم ، وزیر داخلہ کا  خوارج کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر ، وزیر اعظم ، وزیر داخلہ کا  خوارج کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

(ویب ڈیسک ) صدر آصف زرداری  ، وزیر اعظم شہباز شریف اور   وزیر داخلہ محسن نقوی نے   خوارج کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت آصف زرداری  نے شمالی وزیرِ ستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے دو مختلف کاروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو سراہا۔انہوں نے  ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ   سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،  دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیر اعظم  کی سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی: 

وزیرِاعظم شہباز شریف  نے شمالی وزیرِ ستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی۔انہوں نے  دو مختلف کاروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کے متعلقہ افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشتگردی کی اس جنگ میں مجھ سمیت پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک کی سلامتی کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں، پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین: 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف  کامیاب آپریشنز  پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ     9خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکییورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بہادر سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ۔

انہوں نے کہاکہ  قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ بہادر   سیکیورٹی فورسز  ہمارا سرمایہ افتخار ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

Watch Live Public News