افغانستان کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

افغانستان کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

(ویب ڈیسک )   افغانستان کی جانب سے   آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

افغانستان کے اسکواڈ میں رحمت شاہ، رحمان اللہ گرباز، اکرام علی خیل، ابراہیم زادران، صدیق اللہ اتل، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان شامل ہیں۔ حشمت اللہ شاہدی افغان ٹیم  کی قیادت کریں گے۔ 

اے ایم غضنفر، نوراحمد ، فضل حق فاروقی، نوید زادران اور فرید احمد ملک اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ درویش رسولی، ننگیال خروٹی اور بلال سمیع ریزروز پلیئرز میں شامل ہیں۔

Watch Live Public News