القادر ٹرسٹ کیس، صرف عمران خان کو ٹارگٹ بنایا جارہا ہے: فواد چودھری

القادر ٹرسٹ کیس، صرف عمران خان کو ٹارگٹ بنایا جارہا ہے: فواد چودھری

ویب ڈیسک:سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا القارٹرسٹ کیس ایک مضحکہ خیز کیس ہے، موجودہ کابینہ کو چاہیے تھا کہ اگر 190 ملین پاونڈ پاکستان میں غلط آیا ہے تو اُس سابقہ کابینہ کے فیصلے کو ریورس کرتے، عمران خان کی جان کو کس سے خطرہ یہ فیصل واوڈا بہتر بتاسکتے ہیں۔

پبلک نیوز چینل کے پروگرام کی میزبان نے فواد چودھری سے سوال کیا کہ اگر القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ کل آجاتا ہے تو   عمران خان کو کتنی سزا ہوگی؟ فیصل واوڈا نے بھی کہہ دیا کہ اوپن ایںڈ شٹ کیس ہے، یا پھر مذاکرات کی وجہ سے موخر ہوجائے گا؟

سابق وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا یہ مضحکہ خیز کیس ہے، 2 سال ہوگئے ہیں کابینہ کا اتنا بڑا ’انلیگل فیصلہ تھا تو پھر موجودہ کابینہ نے آکر اس کو ریورس کیوں نہیں کیا؟ان کو چاہیے تھا کہ اگر 190 ملین پاونڈ پاکستان میں غلط آیا ہے تو اُس فیصلے کو ریورس کرتے، 190 ملین کو واپس انگلینڈ بھیجتے، اس کیس میں صرف عمران خان کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اُس وقت وہ بھی وزیر تھے وہ کیوں نہیں ملزم؟ہم سب نے مل کر اس کو منظور کیا تھا صرف عمران خان نے اس کی اپروول نہیں دی تھی، آپ سب کو اس میں شامل تفتیش کریں، مگر آپ نے صرف ٹارگٹ کیا ہوا ہے عمران خان کو، دو سال سے آپ کے سیاسی بدلے پورے نہیں ہورہے۔

اپنی رائے دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا آج کے مذاکرات کے نتیجے  میں اس فیصلے کو آگے جانا چاہیے، یا ’ری ٹرائل‘ کر دیں۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا فیصل واوڈا ہی بہتر بتاسکتے ہیں کہ عمران خان کی جان کو کس سے خطرہ ہے کیونکہ جیل مسلم لیگ ن اور اسٹیبلشمنٹ کے کنڑول میں ہے اور فیصل واوڈا دونوں کے قریب ہیں۔ اس لئے وہی بتا سکتے ان دونوں میں سے کس سے خطرہ ہے۔

Watch Live Public News